ڈرامہ آرٹسٹ فریال محمود نے کہا ہے کہ اکثر میرے سننے میں آتا ہے کہ مرد بہت برے ہوتےہیں وہ خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور یہ چیز شوبز انڈسٹری میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے، لیکن میں اس چیز سے اتفاق نہیں کرتی کیونکہ مرد نہیں بلکہ عورتیں بھی بری ہوتی ہیں وہ بھی ہراساں کرتی ہیں وہ خود مردوںکو ڈھیل دیتی ہیں تو مرد بھی آگے بڑھتا ہے. مرد کبھی بھی عورت کی اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھتا نہ ہی اسکو دوستی کی آفر کرتا ہے. فریال محمود نے کہا کہ میں نے تو بہت ساری مرکزی کردار کرنے والی ہیروئنز کو بھی دیکھا ہے وہ خود ڈائریکٹروں اور پرڈیوسروں
کے ساتھ اپنی تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ہمیں فلاں نے یہ کہہ دیا فلاں نے وہ کہہ دیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ چلنا اور کام کرنا بہت زیاہ ممکن ہے. انڈسٹری میں گروپس بنے ہوئے ہیں اور جو بھی کسی گروپ کا حصہ بنتا ہے اسکو کام مل جاتا ہے باقیوں کو کام نہیںملتا. جبکہ میں کسی قسم کی گروپ بندی ٔپر یقین نہیں رکھتی میرا ایمان ہے کہ جو کام آپ کے نصیب میں ہو وہ آپ کو مل کر رہی رہتا ہے.