فریال محمود اور گوہر رشید جلد کورونا وائرس کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ میں نظر آئیں گے

0
52

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر کے تفریحی مقامات اور مذہبی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت فلموں کی ریلیز اور شوٹنگنز رُکنے کے ساتھ سینما ہاؤسز بھی بند ہیں –

باغی ٹی وی: دنیا بھر کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور تمام قسم کی سرگرمیاں بند کر دیں گئیں جبکہ اب تک دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

تاہم اسی عالمگیر وبا اور لاک ڈاؤن میں بہت ساری فلم سازوں، لکھاریوں، اداکاروں اور پروڈیوسرز اس وبا پر کام کرنے کا سوچا اور اب ہا لی وڈ اور بالی وڈ پروڈیوسرز کورونا پر فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں-

دیگر فلم انڈسٹریز کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری بھی کورونا کی وبا کے پس منظر کی کہانی پر مشتمل فلم بنانے میں مصروف ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گوہر رشید اور نامور اداکارہ فریال محمود اپنی نئی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فریال محمود اور اداکار گوہر کی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی کوویڈ 19 پر مبنی ہے۔

گوہر رشید اور فریال محمود کی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی ایک رومانوی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے اور اس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے-

فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی کہانی عابدہ احمد اور ابو علیحہ نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں۔

اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ فلم ’لاک ڈاؤن‘ انٹرنیٹ پر تفریحی مواد اسٹریم کرنے والی بڑی کمپنی نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

کوویڈ 19:مہوش حیات اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں پر برہم

حنا الطاف اور علی انصاری جلد ہی جیو کے نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

Leave a reply