جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 6 اگست تک توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی، نیب ریفرنس میں دیگر ملزمان عدالت میں پیش، ملزمان کی حاضری لگا دی گئی
فریال تالپورکو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ ملزم ناصرعبداللہ اور اعظم وزیر کا کوئی وکیل ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ دونوں ملزمان ملک سے باہر ہیں، ملزم کے وکیل نے عدالت سے شکوہ کیا کہ حسین لوائی کو ہتھکڑی لگا کرلایا جاتا ہے، حسین لوائی 80 سال کے بزرگ ہیں، کہاں بھاگ جائیں گے؟ انور مجید کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی گئیں، جس پر احتساب عدالت نے کہا کہ حاضریاں مکمل ہونے پر 2 دن میں ریفرنس کی نقول فراہم کردی جائیں گی،

نیب نے عدالت سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کر دی.

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا.

Shares: