سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، کون جیت گا شام تک فیصلہ ہو جائے گا تا ہم اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کوزبردست شکست ہوگی ،عامرلیاقت سے متعلق سوال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عامرلیاقت کے بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں،صحافی کے سوال آپ عامرلیاقت کوسنجیدہ نہیں سمجھتے؟‘کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ نہیں،کوئی سنجیدہ سوال ہوتوجواب دوں حفیظ شیخ کی جیت یقینی ہے،یوسف رضاگیلانی کی ہارپرانہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا،یوسف رضاگیلانی کی ہارکی شرمندگی دورکرنے کیلئے ایک سینیٹر کونکالا جائےگا،

سابق وزیراعظم، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے 110 فیصد پرامید ہوں۔ قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافی کے سوال جوویڈیوزسامنے آئی ہیں اس پرکیا کہیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 6،5 ویڈیوزسامنے آئی ہیں،آپ کس کی بات کررہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سینیٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپنے جیت کیلئے پرعزم ہیں ،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کہ ہم سینیٹ الیکشن جیت چکے ہیں۔ جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا کرچکے ہیں،حفیظ شیخ کوووٹ نہیں ملیں گے ،ویڈیو پلانٹڈ ہے اگر ہوتا تو باقی ایم این ایز بھی نظرآتے

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟

Comments are closed.