سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

0
94

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں ہر قسم کے وسائل ہیں لیکن کرپشن کے باعث ترقی نہیں کررہا

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیسے کے زور پر آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ،آج کا فیصلہ تاریخی ہے،انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کا کہا گیا ہے،وقت کےتقاضے اور زمینی حقائق اور ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی ،ہم نے دیکھا شفافیت کے معاملے پر کون کہاں کھڑا تھا،چاہتے ہیں سینیٹ میں ہررکن میرٹ پر منتخب ہوں اپوزیشن دھونس اور دھاندلی کی جگہ کھڑی تھی ،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شفافیت کی جانب کھڑی تھی،اپوزیشن امیدوار کے خدمات بھی دیکھ چکے ہیں وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں حفیظ شیخ اہل شخصیت ہیں اور وہ سینیٹ انتخابات میں جیت جائیں گے ،الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو شفاف بنائے گا ،انتخابات میں لوگ شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کا موقف واضح ہے کہ سینٹ انتخابات شفاف ہوں، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سارے سیاسی کیریئر میں دو نمبری کرتے آئے ہیں۔ اسلئے وہ نہیں چاہتے کہ انتخابات شفاف ہوں۔ اپوزیشن کا ایمان پیسہ ہے اور یہ لوگ اس بار بھی سینٹ انتخابات میں دو نمبری کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ انتخابات میں جیت کی رٹ لگا رکھی ہے لیکن یہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔3 مارچ کو سینٹ انتخابات کے نتائج ثابت کریں گے کہ ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملک کی بہتری اور عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ اپوزیشن جماعتیں مزید ڈھائی سال تک صبر کریں۔

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ رائے سنا دی،سینیٹ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے ،عدالت نے کہ اہے کہ سینیٹ کے انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے ،فیصلہ چار ایک سے سنایا گیا ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ آزادانہ اورشفاف انتخابات کرائے،شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے ، تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، الیکشن کمیشن کےپاس اختیار ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس کیخلاف کارروائی کرے،

چیف جسٹس  نے کہاکہ تفصیلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہیے

اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

Leave a reply