پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

0
77

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پی ڈی ایم کے نام جو چلائی جا رہی ہے، لاہور جلسے سے قبل حکومتی حلقے مطمئن تھے مگر ملتان جلسے میں جو کچھ ہوا اس سے حکومتی حلقوں میں خود بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کیونکہ پشاور جلسے میں پی ڈی ایم کے جلسے میں افرادی قوت کم تھی لیکن ملتان جلسے میں جلسہ سے ایک ہفتہ قبل گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ کر کے حکومت نے ہی پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب کروایا،اس میں حکومت کی جانب سے کس کا ہاتھ تھا اور کس کے کہنے پر ہوا اس پر تھقیقات ہونی چاہئے، وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کہہ چکے ہیں کہ گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئے تھی

اب پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہے اور لاہور جلسہ سے قبل 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کا اجلاس ہے، اب لاہور جلسے سے قبل پی ڈی ایم سے حکومت بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے، یہ بات چیت کیسے ہوتی ہے اسکا آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا لیکن موجودہ صورتحال میں لگتا نہیں کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بات مانے ، اگرچہ وفاقی وزیر اطلاعات کہہ چکے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے بات چیت کے لئے تیار ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز پر بدعنوانی کے سنگین مقدمات ہیں، ان کی تقاریر ذاتی اعناب اور تلخی کی عکاسی کرتی ہیں، مریم نواز کی باتوں میں وزن ہے اور نہ ہی ربط، ان کی باتوں میں صرف انتقام اور ذاتی خلش کی جھلک نظر آتی ہے،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرپشن کا وائرس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے نام سے جانا جاتا ہے، اپوزیشن اپنے آپ کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے، ان کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ کورونا کی صورتحال میں ان کے جلسوں سے حکومت کو نہیں البتہ عوام کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، حکومت کے پاس ہر گھنٹے اور ہر دن کی حکمت عملی ہے، حکومت احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی باقی ملکی مفادات کے معاملات اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس وقت کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حکومت نے بحیثیت قوم مہلک وبا کی پہلی لہر کو کامیابی کے ساتھ ہینڈل کیا تھا لیکن کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جان بوجھ کر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں دھکیل رہی ہیں جو انتہائی غیرذمہ دارانہ حرکت ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے بدعنوان قائدین کے خلاف احتساب کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے اسلئے یہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں باقی ان کے جلسوں کا کوئی مقصد نہیں ہے، یہ لوگ 40 سال تک لوٹ مار کرتے رہے، اب یہ کیا مختلف کریں گے، یہ لوگ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں اور عوام انہیں کبھی دوبارہ ملک کو لوٹنے کا موقع نہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ کے آپشنز ہمیشہ موجود ہوتے ہیں، اپوزیشن بدعنوانی کیسز کے موضوع سے ہٹ کر قومی مفادات کے معاملات پر بات کرے تو حکومت تیار ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنی جماعت کی لیڈرشپ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں، کوئی سینیٹر کسی کی ذاتی لڑائی کا حصہ بنے گا اور نہ ہی سپورٹ کرے گا، حکومت سینیٹ آف پاکستان کو کبھی متنازع نہیں بنائے گی، سلیم مانڈوی والا کو چاہیے کہ سینیٹ کو استعمال کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنے بدعنوانی کیسز کا سامنا کریں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

Leave a reply