معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی بھی کرونا وائرس کی شکارہوگئیں

کراچی :معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی بھی کرونا وائرس کی شکارہوگئیں ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنرثنا ہاشوانی کرونا وائرس کی شکارہوگئی ہیں اور اس وقت قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق ثنا ہاشوانی کو کرونا وائرس لاحق ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے ٹیسٹ مثبت آئے ، جس پران کو حفاظتی اقدامات کے تحت قرنطینہ سینڑ بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے،

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 646 ہو گئی، سندھ میں سب سے زیادہ 292 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب 152، خیبرپختونخوا 31، گلگت بلتستا ن میں 55 افراد میں تصدیق ہوئی، بلوچستان میں 104، اسلام آباد 11، آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، خطرناک وائرس نے 188 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 67 ہو گئی، کرونا سے اب تک 3 لاکھ 8 سے زائد افراد متاثر ہیں، اٹلی میں 793 ہلاکتیں ایک ہی روز میں ہوئیں۔ جنوبی کوریا میں 2 ،چین اور فلپائن میں چھے، چھے اور امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے، افریقا میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔

چین کے بعد کرونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، اٹلی میں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 793 ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 25 ہو گئی۔

امریکا میں مزید 46 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 348 ہو گئی، 2 ہزار 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایران میں 1556، اسپین میں 1381 اور فرانس میں 562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.