لندن: فاسٹ باولرمحمد عباس نے ہیٹ ٹرک کےساتھ 5 وکٹیں لےکرریکارڈ قائم کردیا ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ میں جاری کاونٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عباس نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ باولر محمد عباس نے پہلے اوور کی آخری 2 گیندوں اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
محمد عباس نے اب تک میچ میں 6 اوورز میں 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
چار روزہ کاونٹی میچ میں ہمپشائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 319 رنز بنائے ہیں، ہیپمشائر کی جانب سے این ہولینڈ 64 اور سیم نورتھ ایسٹ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے،
مڈل سیکس کی جانب سے سٹیون فن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں مڈل سیکس کے بلے باز محمد عباس کی نپی تلی گیند بازی کو سمجھنے میں ناکام رہے اور آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی ہے