شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے قلندررز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اورڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی،

دونوں فاسٹ باولرز کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی

فاسٹ بولرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو عالمی معیار کا قرار دے دیا

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان باولرزکو ٹپس بھی دیں۔

Shares: