اسلام آباد، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے نئے تعمیر کردہ آٹھ منزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

0
156

معیاری تعلیم اور ریسرچ کے لیے جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں نوتعمیر آٹھ  منزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا،  جدید ترین سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کا افتتاح فاسٹ نیشنل نوینورسٹی کے چانسلر اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ  یونیورسٹی کے ریکٹر  ڈاکٹر محمد ایوب علوی  اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بھی موجود تھے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں طلبا وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات اور ریسرچ سہولیات  کی فراہمی کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی  کے اسلام آباد کیمپس میں تعمیر کیے گئے آٹھ منزلہ اکیڈمک بلاک  کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  یونیورسٹی چانسلر وسیم سجاد مہمان خصوصی تھے جب کہ ان کے ہمراہ فاسٹ کے سیکریٹری جنرل رانا غلام شبیر،  بورڈ آف ٹرسٹیز اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بشمول ڈاکٹر ثمر مبارک مند،  ڈاکٹر یو اے جی عیسانی، قیصر احمد شیخ، نوازش علی سیٹھ، محترمہ پروین قادر آغا، جسٹس ریٹائرڈ ایس علی اسلم جعفری، یونیورسٹی ریکٹر ڈاکٹر محمد ایوب علوی، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے اسلام آباد،  چینیوٹ فیصل آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے کیمپس ڈائریکٹرز ڈاکٹر وسیم اکرام، ڈاکٹر آفتاب معروف، ڈاکٹر حامد حسن، ڈاکٹر جواد شمسی اور ڈاکٹر محمد  طارق کے ہمراہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار انجنیئرر ضا رحیم نے بھی شرکت کیا۔

 فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے چانسلروسیم سجاد نے نوتعمیر شدہ بلاک کا دورہ بھی کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا،اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ نئی سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ عمارت کو   فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز کے لیے وقف کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین کلاس ر ومز، ماڈرن سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر اینڈ ریسرچ لیبز، فیکلٹی کے دفاتر اور دوسری سہولیات مہیا کی جائیں گی، اس کے علاوہ نو تعمیر بلاک میں جدید ترین ایچ یو بیگ لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں بیک وقت چار سو سے زائد افراد کے بیٹھنے کی سہولت  کے ساتھ ساتھ گر وپ سٹڈی کے لیے  خصوصی کمروں اور ڈیجیٹل ریسورسز کی فراہمی کے لیے انفارمیشن لیب بھی قائم کی گئی ہے، نو تعمیر عمارت میں طلبا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے  ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کیفیٹیریا بھی قائم کیا گیا ہے جس بیک وقت چار سو سے زائد لوگوں کے لیے جگہ بنائی گئی ہے جبکہ فیکلٹی اور مینجمنٹ کے لیے نوتعمیر بلاک میں ایک خصوصی ڈائیننگ ہال بھی قائم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر محمد ایوب علوی کی زیر صدارت یوینورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منوقد ہوا جس میں نیشنل یونیورسٹی کے کیمپس ڈائریکٹر ز، رجسٹراراور دیگر آفیشلز نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر یونیوسٹی کے انتظامی اور تدریسی امور کے حوالے سے مختلف  تبادلہ خیال کیا گیا.
محمد اویس

Leave a reply