فتح کے پیاسے شاہینوں نے کتنے عرصے بعد جیت کا مزہ چکھا

باغی ٹی وی : پاکستان نے اپنی پہلی فتح حاصل کر لی . پاکستان نے زبردست کشمکش کے بعد آخر کا ر جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ جیت لیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس نے 88رنزکا ہدف 3وکٹ پر مکمل کرکے7وکٹ سے فتح اپنے نام کی ہے،اس طرح اس نے 2میچزکی سیریز میں 0-1کی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔یہ پاکستان کی ایک سال بعد کسی بھی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح بھی ہے۔مہاراج نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو دونوں اننگ میں آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا.

بابر اعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مہمان ٹیم نے 187رنز4وکٹ سے اپنی اننگ شروع کی اور پوری ٹیم کھانے کے وقفہ سے تھوڑی دیرقبل 245رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،اسپنرز یاسر شاہ اور نعمان علی کے سامنے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔کپتان ڈی کک سمیت 2 کھلاڑی تو 5رنزکےا ضافہ سے آئوٹ ہوگئے۔ڈی کک 2 رنزبناسکے،مہاراج بھی 2ہی کرسکے۔اکیلے تیمبا باووما نے شدید مزاحمت کی اورلنڈے کے ساتھ مل کر ایک گھنٹہ بھی گزارا لیکن یہ شراکت ٹوٹتے ہی پروٹیز اننگ مکمل بکھر گئی۔آخری 4وکٹیں اسکور میں صرف 11 اور آخری 9وکٹیں مجموعہ میں صرف 70 رنز کا اضافہ ہی کرسکیں۔باووما 40 رنزبناکر نمایاں رہے جبکہ اننگ کے ٹاپ اسکوررمارکرم 74 اور ڈیئر ڈوسین64 رہے۔پاکستان کی جانب سےنعمان علی نہایت ہی کامیاب رہے،انہوں نے 35 اوور 3 بالز میں صرف 35رنز دے کر کیریئر بیسٹ 5وکٹیں لیں۔ڈیبیو کرنے والے اسپنر نے میچ میں73رنز دے کر 7کھلاڑی آئوٹ کئے۔یاسر شاہ نے اس اننگ میں79رنز دے کر 4 اور میچ میں133 رنز دے کر 7ہی وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقا کے 245 پر ڈھیر ہونے کے بعد 158رنزکی لیڈ نکالنے سے پاکستان کو88رنزکا ہدف ملا،لنچ تک دونوں اوپنر عمران بٹ اور عابد علی نے 22 رنز جوڑ دیئے لیکن کھانے کے وقفہ کے بعد پہلی ہی گیند پر عابد علی 10 اور عمران بٹ اسی اوور کی آخری بال پر 12رنزبناکر نورتج کا شکار بن گئے،اسموقع پر پروٹیز ٹیم میں جوش آگیا کہ ایک بار پھر ٹوئسٹ پیدا ہونے والا ہے لیکن تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور کپتان بابر اعظم نے تھوڑی ہی دیر میں پروٹیز ٹیم کی خوش فہمی دور کردی۔دونوں نے کبھی جارحانہ اور کبھی محتاط بیٹنگ کر کے پاکستان کے لئے منزل آسان کردی۔2رنزقبل بابر کو مہاراج نے30پر ایل بی کردیا،پہلی اننگ میں بھی انہوں نے شکار کیا تھا.پاکستان نے 23ویں اوور میں ہدف مکمل کرلیا،اظہر علی 31اور فواد عالم 4رنز پر ناٹ آئوٹ گئے،نورتج نے 2وکٹیں لیں.
اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر 220 رنزبنائے تھے،پاکستان نے فواد عالم کی سنچری کی مدد سے 378 رنزبنائے،پروٹیز دوسری اننگ میں 245 پر آئوٹ ہوگئے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ 88رنزکا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔کاگیسو ربادا نے اس میچ میں اپنی 200ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال سے صرف 10دن کم پہلی کامیابی ہے،آخری جیت فروری 2020کے آغاز میں راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف درج کی تھی،اس کے بعد ٹیم نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ کھیلے،ایک ہارا،2 ڈرا کھیلے،پھر نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیسٹ ہارے تو 5میچزکے بعد یہ پہلی کامیابی ہے۔

Shares: