وزارت خزانہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ، فیٹف)نےپاکستان کی نمایاں پیشرفت کوسراہاہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ فیٹف نےحالیہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا ، پاکستان نے2021ایکشن پلان کے7میں سے 4نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے پاکستان نےمقررہ مدت سےپہلےخاطرخواہ پیشرفت کی۔

فیٹف پاکستان کااگلاریویوفروری2022 میں کرےگا پاکستانی وفدکی سربراہی وزیرتوانائی محمدحماداظہرنےکی۔پاکستان دونوں ایکشن پلانزکےاہداف کےحصول کیلئےپرعزم ہے۔ فیٹف کاتمام ایکشن پلانزپرپاکستان کے عملدرآمدپراطمینان کااظہار کیا۔فیٹف کوایکشن پلانزکےبارےمیں جامع رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔

یف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے دوسری جانب ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ…

فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیٹف کا کہنا ہےکہ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔

Shares: