ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کی تیاری کیسے کی ، حماد اظہر نے بتایا

0
40

ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کی تیاری کیسے کی ، حماد اظہر نے بتایا

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آنے والے اجلاس کے لیے پاکستان نے اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت اور دیگر معاملات کی بیخ کنی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان نے اچھی پیشرفت دکھانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اس سے پہلے کبھی اتنی پیشرفت نہیں کی تھی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک اچھی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ آج ایف اے ٹی ایف کو بھیجوائی جائے گی۔ حتمی رپورٹ 7 جنوری تک بھیجی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا
اس سے پہلے یہ خبرتھی کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ، 7 دسمبرکواجلاس بلالیاگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سال کےآخری کوارٹرکی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کرادی، ایف اےٹی ایف جائزےکےبعد پاکستان کو مفصل سوالنامہ بھجوائے گا ، رپورٹ اور سوال نامے پر بحث اگلے ماہ فیس ٹو فیس میٹنگ کی جائے گی۔

Leave a reply