ایف اے ٹی ایف کے متعلق رحمان ملک نے حکومت کو دیا اہم مشورہ

0
38

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے رحمان ملک نے حکومت کو دیا اہم مشورہ

باغی ٹی وی و:سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی کا وقت کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا وقت ہے،کورونا وائرس کو سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہیے، کل شاہ محمود قریشی صاحب کی تقریر سن کر افسوس ہوا، لگ رہا تھا کہ شاہ محمود شاہ قریشی انتخاباتی جلسے سے تقریر کر رہا ہو،دنیا کہہ رہی ہے کہ سماجی دوریاں اور لاک ڈاؤن اختیار کرو، ہماری حکومت اب تک لاک ڈاؤن پر کنفیوز ہے کہ کیا کیا جائے،

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان کو آج پارلیمنٹ ہاوس میں موجود ہونا چائیے تھا، میں نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھا کہ وبا کیوجہ سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دے،خوشی ہوئی کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو چھ ماہ کی چوٹ دی،حکومت ایف اے ٹی ایف سے رابطہ کرے کہ پاکستان کا نام مکمل گرے لسٹ سے خارج کرے، حکومت کو فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کا مشورہ دیا ہے،حکومت کو چاہئے کہ ایم آئی ایف و دیگر اداروں سے فورس میجیور قانون کے تحت قرضے معاف کروائے،

رحمان ملک نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس الزام تراشیوں کی بجائے کورونا پر مرکوز ہونا چاہئے،عوام پارلیمنٹ کیطرف دیکھ رہی ہے کہ کورونا کیخلاف کوئی جامع حکمت عملی دیگی،میں نے سینیٹ میں دو اہم قرارداد جمع کئے ہیں، ایک قرارداد حکومت سے فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کے متعلق ہے، دوسرے قرارداد میں حکومت سے کورونا کے نام پر کوئی نیا بیرونی قرضہ نہ لینے کا کہا ہے،

Leave a reply