ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس 9ستمبر سے شروع ہو گا

0
47

ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس بنکاک میں 9سے 13ستمبر تک ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں 15رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا۔ اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستان کاوفد7ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو فیس ٹو فیس کا نام دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا تھا تا ہم دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ڈومور کا بھی کہہ دیا۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا نیٹ ورک توڑنے کےلیے کئی اقدامات کیے ،پاکستان نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت توڑنے پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، غیر قانونی ٹرانزیکشنزکے خلاف اداروں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا،غیرقانونی ترسیل روکنے کےلیے رقم کی لین دین کرنےو الے اداروں پر کنٹرول کرنا ہوگا،

ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نامزد افراد اور اداروں پر نظر رکھنا ہو گی،دہشت گردی میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا نظام موثر بنانا ہو گا ،پاکستان اکتوبر 2019 تک اپنا ایکشن پلان مکمل کرے،ایکشن پلان پرمقررہ وقت میں عمل نہ ہونے پرایف اے ٹی ایف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،

Leave a reply