ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے مطابق سوال نامے میں اہداف کے حصول پر عملدرآمد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ادارے نے پاکستان کو دہشت گردی کیلئے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے سوالنامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں، کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔

Shares: