پاکستان ایکشن پلان پرسختی سے عمل کرے،ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا

0
44

فلوریڈا:امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں 16 جون سے 21 جون تک جاری رہنے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان سے مزید مطالبات کیے گئے ہیں. اس اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. اور یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان عمل درآمد کو یقینی بنائے.

ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کےتکنیکی بنیادوں پر کیےگئےاقدامات سے مطمئن ہے. حکام نے پاکستان کو یہ بھی باور کرایا کہ پاکستان اکتوبر2019تک گرے لسٹ میں شامل رہےگااورپاکستان کو اکتوبر 2019تک تمام نکات پر عمل درآمد کی آخری مہلت دی گئی ہے. یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب ترکی،چین اور ملائشیا نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کی حمایت کی

Leave a reply