ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ

0
57

ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل امور خارجہ کا اجلاس ہوا

معاون خصوصی معید یوسف ،سیکریٹری خارجہ سہیل محموداورسینئرحکام نے اجلاس میں شرکت کی،وزیر خارجہ نے امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی رپورٹ کے مندرجات سے شرکاکو آگاہ کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ،پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کو سراہا جا رہا ہے عالمی میڈیا بھارت کے رویے پر کھل کر آواز اٹھا رہا ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،خلوص نیت سے افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے ،افغانستان کی درخواست پر مال بردار ٹرکوں کی نقل و حرکت کیلئے زمینی راستوں کو کھولا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے مشکل گھڑی میں معاشی پابندیاں ہٹانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہندوستان میں ہندتوا سوچ بڑھنے سے دنیا پاکستان کے رویے کی معترف ہو رہی ہے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی درجہ بندی کو 2022 تک بڑھا نا خوش آئند ہے ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی

Leave a reply