ایف اے ٹی ایف پاکستان کی رپورٹ پر کب جوا ب دے گا، تاریخ‌ بتا دی

0
38

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی رپورٹ پر کب جوا ب دے گا ، تاریخ بتادی گئی.

باغی ٹی وی :پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان اگلے مذاکرات آئندہ سال 21 سے 25 جنوری تک چین میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سولہ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی وفاقی وزیر اکانومک افیئرز حماد اظہر کی قیادت میں بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذکرات کرے گی۔

واضح رہے ایشیا پیسفک گروپ سڈنی میں پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو بھیجی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔
بعد ازاں ایشیا پیسیفک گروپ عمل درآمد رپورٹ پر سوالنامہ 20 دسمبرتک بھیجے گا جس پر پاکستان اپنا جواب 7 جنوری تک ارسال کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نےا یف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے تیار کی۔ رپورٹ کی تیاری میں سٹیٹ بینک، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 113مدارس کو حکومتی نگرانی میں دیا جا چکا ہے، یہ مدارس متعلقہ اسسٹنٹ کی زیر نگرانی کا م کر رہے ہیں جب کہ ان مدارس سے وابستہ اساتذہ اور طالب علموں کو دو سال کا بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply