ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر زین علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صابر شاکر کے نام سے خبر سعودی عرب کے بارے میں دیکھی تھی، اللہ کرے انکی خبر غلط ہو، اجلاس سے 3 دن قبل کیسے پتہ چل گیا،اجلاس تو جاری ہے اور 23 کو ووٹنگ ہونا ہے، یہ 20 کو خبر کیسے آ گئی، انڈین میڈیا ایف اے ٹی ایف پر خبریں کر رہا ہے، ہم ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں، ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے، قوم کو لاء اینڈ فورسز سے اس میں لڑاتے ہیں، آمنے سامنے کھڑا کرتے ہیں تا کہ آپ پر حملہ ہو تو افرا تفری کی صورت میں ہوں اور دفاع نہ کر سکیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ایک بات سنیں، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ منی لانڈرڈ برطانیہ میں ہے، انڈیا اس پر ڈاکو منٹریز کر چکا ہے، نیٹ فلیکس پر آ چکی ہے، کیا برطانیہ کو ایف اے ٹی ایف میں ڈالا؟ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کو اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، دو سو صحافی ملکر نام ڈلوائیں انکا،ایف اے ٹی ایف کو لکھیں،بینش سلیم اونچا اونچا بول رہی ہے، غریدہ فاروقی کو لے لیں، سارے بتا رہے کہ معاشی پالیسی فیل ہے، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی

Comments are closed.