ایف اے ٹی ایف اشو پر اپوزیشن بے نقاب ہوئی: شیخ رشید

0
46

ایف اے ٹی ایف اشو پر اپوزیشن بے نقاب ہوئی: شیخ رشید

باغی ٹی وی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو شکست نہیں، اپوزیشن بے نقاب ہوئی، کابینہ کا فیصلہ ہے نواز شریف کو واپس لایا جائے، کابینہ کے فیصلے کیساتھ کھڑا ہوں۔

وویمن کالج کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اصل حقیقت یہ ہے ان پر فضل الرحمان بھی اعتبار نہیں کرتا، اپوزیشن کا صرف ایک مطالبہ ہے، نیب ختم کر دو۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، ابھی تک ہمارا قیدیوں کی واپسی کیلئے برطانیہ سے معاہدہ نہیں ہے، عمران خان جس کام کے پیچھے لگ جائے وہ پورا کر کے رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل کی شہباز شریف سے ملاقات میں فضل الرحمان نے بہت چھبے ہوئے سوال کیے، فضل الرحمان نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ترقیاتی منصوبے کیلئے فائل کا پیچھا کرنا پڑتا ہے، ایسا نظام ہے جس کے پاس فائل جاتی ہے وہ چھاؤنی ڈال کر بیٹھ جاتا ہے، ہم نے فائلوں کا پیچھا کیا جہاں فائل پہنچی ہم وہاں پہنچ گئے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کو نشانہ بنایا جائے، عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا، وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا، حکومت کرپشن کی سب سے بڑی محافظ ہے۔

عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا, وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا,احسن اقبال

رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے، نیب کو جھوٹ گھڑنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کے گراؤنڈ بنانا کرپشن ہے۔

Leave a reply