ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میںسے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا
اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف نے گرین سگنل دے دیا ، 40 میںسے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا، اطلاعات کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات سے متعلق پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
پرویز مشرف بھی میدان میں: کہتے ہیںبھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی 40 میں سے 36 تجاویز پر پیشرفت کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اہم نکات پر مکمل، جزوی اور بڑے پیمانے پر پیشرفت دکھائی۔
امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک ایکشن پلان پر عمل کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے اس سے پہلے جون میںپاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
تبدیلیاں کیں ، حکمت عملی اپنائی مگر پھر بھی ہار گئے ، اگلا میچ جیتنے کی بھرپور…
یاد رہےکیہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں تاہم پاکستان اس کا رکن نہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔