فوج میں بغاوت اکسانے کا بیان شہبازگل کا نہیں بلکہ پارٹی کا تھا. ترجمان پی ڈی ایم

0
33

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ: فوج میں بغاوت پیدا کرنے کا بیان رہنماء تحریک انصاف شہبازگل کا ذاتی نہیں بلکہ انکی جماعت تحریک انصاف کا تھا.

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ فوج کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانےکا بیان شہبازگل کا ذاتی نہیں اور اس کا اعتراف آج فوادچوہدری نے کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی”شہبازگل”کےساتھ ہے. انہوں نے مزید کہا: امریکی شہری شہبازگل جب پروفیسر ہے تو پروفیسر ہی رہے مائی باپ بننےکی کوشش نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ: جواب دےکہ بغاوت پر مبنی بیان کیوں اور کس کےکہنے پر دیا ؟


حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی قیادت میں آپ کو جہاد کے نام پر فساد کی اجازت نہیں دے گی۔، کیا غیرملکی شہریوں اور سینکڑوں غیرملکی کمپنیوں سے اربوں روپے لینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا جائے اور فوج کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسائے، جو کام بھارت نریندر مودی بی جے پی اور آر ایس اسی کا تھا وہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کررہے ہیں.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے تین وفود الگ الگ شہبازگِل سے جیل میں ملاقات کریں گے جس میں پارٹی کا پہلا وفد اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائے گا۔
دوسرا وفد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ عامرڈوگر کی سربراہی میں ملاقات کرے گا جب کہ سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے دعوی کیا ہے کہ شہباز گِل پر پہلے بھی تشدد کیا گیا اور اب بھی حکومت وقت ان پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے۔ مزید دعوی کیا گیا کہ شہباز گِل اوورسیز پاکستانی ہیں، وہ کمزور ہیں اس لیے پکڑے گئے، آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گِل کا ریمانڈ چاہتے ہیں تاہم صحافیوں کی ایک محفل میں سابق وزیر اعظم عمران‌ نے شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا.

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے9 اگست کے روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply