لاہور:فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں،اطلاعات کے مطابق جہاں اس وقت وزیراعظم عمران خان کے خلاف مردوں نے ایک محاذ کھول رکھا ہے وہاں عورتیں بھی کسی سے کم نہیں ، تازہ نوک جھونک میں سابق وزیرخارجہ میاں خورشید محمود قصوری کی اہلیہ فوزیہ قصوری بھی شامل ہیں
اطلاعات کے مطابق فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو کہ یوٹرن لینے کے حوالے سے بہت مشہور ہیں اس وقت سخت مشکل یں ہیں اور یہ مشکل ان کی اپنی پیدا کردہ ہے

فوزیہ قصوری کا کہنا ہےکہ وہ تو دیکھ رہی ہیں کہ بہت جلد ایک تبدیلی ملک میں آنے والی ہے اور ملک بہت جلد مسائل سے نکل کرترقی کی طرف چل پڑے گا
ادھر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف عالمی سازشوں کا شکار ہے۔
میڈیا سے گفتگو غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ بیرونی قوتیں تحریک انصاف کوغیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مولانا پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں اپوزیشن لیڈران لوٹا ہوا مال بچانےکی کوشش کررہے ہیں۔
غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ مائنس عمران کے بارے میں سوچا ہی نہیں جا سکتا، عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تین بڑے خاندانوں کومائنس کردیں تو اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔






