‏اگرصرف آنکھ سےدیکھنا ہےتوپھرتوہرجگہ کی اپنی عید ہوگی،فوادچودھری‏

اسلام آباد :‏اگر صرف آنکھ سے دیکھنا ہےتوپھر توہرجگہ کی اپنی عید ہوگی ،پھر جس کی جو مرضی ہو گی وہ وہی کرے گا ، ان چبتے ہوئے خیالات کا اظہارموجودہ حکومت کے سب سے زیادہ متنازع وزیرفواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں‌ کیا

ذرائع کے مطابق چاند کے حوالے سے مزید اپنے خیالات تھوپتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے لے کر ترکی اور ملائیشیا ایران نے کلینڈرپر فیصلہ کیا ہے

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران نےکم عمری کی شادی پرپابندی لگائی ہم اب تک نہ لگاسکے ، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف پھر اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی قرارداد کے ذریعے بنی، چاند کی رویت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے ، قانون کی پاسداری اہم ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلا اصول ہے کہ ہم قومی ریاست کو اہمیت دیتے ہیں سرحد مقدس ہے

Comments are closed.