فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

0
43

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوجوان صحافیوں کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافت ایک مشکل شعبہ ہے، میڈیا کے شعبے میں مقابلے کی فضا بہت سخت ہے، بدلتے دور کے ساتھ صحافت کے تقاضے بھی بدل رہے ہیں، اگلے چار پانچ سالوں میں روایتی صحافت نہ ہونے کے برابر ہوگی، ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے بے روز گار اور نوجوان صحافیوں کے لئے ‘‘ ڈیجیٹل کورسز’’ کا اعلان کیا اور کہا کہ یونیورسٹیاں دھڑا دھڑ ‘‘ماس کام ’’ گریجویٹس پیدا کر رہی ہیں، مارکیٹ میں ڈگری ہولڈرز کے حساب سے ملازمت کے مواقع کم ہیں، تعلیمی اداروں کو صحافت کے جدید تقاضوں کے مطابق سلیبس تیار کرنا چاہے، نوجوان صحافیوں کے جدید صحافت کے طور طریقے سیکھنے ہونگے،

فواد چوہدری نے دھرنے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی میں پریشانی کی لہر دوڑ‌ گئی

فواد چوہدری نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کو ‘‘ ڈیجیٹلائزیشن ’’ کی طرف آنا ہوگا، ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں صحافیوں کی تربیت کے لئے تیار ہیں،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

Leave a reply