لاہور:بداخلاق،بدکرداروزیرکی بدمعاشیاں،حریم شاہ کےحرم میں خرمستیوں کےرازکھلنے پرفوادچوہدری گھٹیاحرکتوں پراترآیا ہے،فواد چوہدری کی اس گھٹیا حرکت پرصدر ایمرامحمد آصف بٹ اور سیکرٹری ایمراسلیم شیخ و ایمرا باڈی کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا سینئر اینکرپرسن مبشرلقمان کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
ذرائع کےمطابق صدرایمراآصف بٹ نے کہا ہےکہ مقامی ہوٹل میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر نے سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنےکا جواقدام کیا ہے وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے تقریب میں جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی سمیت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی موجودگی میں ایسی حرکت کرکے اپنے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی قیادت کے منہ پر بھی کالک ملی ہے۔
صدرایمرا محمد اصف بٹ نے کہا ہےکہ ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے حقائق کوعوام کے سامنے لانے کے لئے ہمیشہ مثبت اور پیشہ ورانہ کام کیا۔ ہمیشہ ملک وقوم کی عزت کی خاطرصحافت کی ، انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر کا عہدہ اس طرح کی اخلاقیات سے گری حرکات سے گریز کرنے کا تقاضہ کرتا ہے۔
دوسری طرف ایمراباڈی کی طرف سے اس وفاقی وزیرکے گھٹیا پن سے متعلق کہا گیاہےکہ وفاقی وزیر فواد چودھری اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ایک سینئراینکرپرسن کو تھپڑ مارچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر فواد چودھری اپنی اس حرکت پر سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان سمیت میڈیا سے معافی نہ مانگی تو ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پاکستان کی صحافتی تنظیموں نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی اخلاقیات سے گری حرکات سے پاکستان تحریک انصاف کاعوامی امیج متاثر ہو رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اپنے وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایسی حرکات پر نوٹس لیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے پروفاقی وزیرفواد چودھری کو ایسی حرکات پر برطرف نہ کیاتو تو میڈیا تحریک انصاف کا مکمل بائیکاٹ کرے گا۔