وفاقی وزیر سائس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اینکر پرسن سمیع ابراہیم کیس کا معاملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی ،عدالت میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنا بیان قلمبند کروایا ،عدالت نے فواد چودھری سے اگلی تاریخ پر دستاویزات طلب کر لیں
عدالت نے کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 17 ستمبر تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ فواد چودھری پر سمیع ابراہیم نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے ، فواد چودھری نے اس بات پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے
فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک وزت کے دعویٰ میں کہا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔ سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم نے مجھے غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا۔
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
فواد چودھری نے دعویٰ میں مزید کہا کہ میری سیاسی زندگی اور نجی زندگی الزامات کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ،عدالت قانون کے مطابق سمیع ابراہیم کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے .
واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ججزکے ساتھ یکجہتی کی جو تحریک چلے گی یہ 77 کی طرح 35 نشستون کی دھاندلی پر تحریک شروع ہوئی تھی اور نظام مصطفیٰ کے نام پر جا کر حکومت کا خاتمہ کیا تھا ،بھٹو کو پھانسی ہوئی، یہ ججز کی یکجہتی کے نام سے تحریک شروع ہو گی لیکن اس کو ختم کیا جائے گا عمران خان کو ہٹانے پر. اللہ جانتا ہے کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں لیکن اسوقت وہ سارے مہرے میڈیا پر خاص طور پر جیو، دنیا ،ڈان ایکسپریس یہ بھرپور مہم چلائں گے حکومت کے خلاف، جن جججز کے خلاف ریفرنس پیش ہوا جو قانونی ہے اس کا ساتھ دیں گے. عین اسوقت تھریک انصاف کے اندر جو ایسے لوگ ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ،ان میں سے جو لیڈ کریں گے وہ فواد چودھری صاحب ہیں، اسوقت انکا رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،جسوقت یہ حکومت بننا چاہ رہی تھی تو وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہ رہے تھے اس کے لئے انہوں نے لابنگ بھی کی تھی اور مختلف صحافیوں کو لابنگ کرنے کا کہا تھا .
سمیع ابراہیم کے اس ویڈیو پیغام کے بعد فیصل آباد میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب سمیع ابراہیم کو فواد چوھدری نے تھپڑ مار دیا تھا ، سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی ہوئی ہے.








