فواد چوہدری کو اہم وزارت کا پھر سے اضافی منصب مل گیا

0
187

باغی ٹی وی : فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔

مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعت کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعت تھے لیکن کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ دوران ان کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی بنا دیا گیا تھا ،

فوا د چوہدری اس پر کام کرتے رہے اور انہوں نے کئی اہم سنگ میل بھی عبور کیے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی اہم ایجادات سامنے لائے تاہم اب ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے وزیر اطلاعات بنا دیا گیاہے ۔ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا
واضح رہے فواد چوہدری موجودہ حکومت کے پہلے وزیراطلاعات تھے لیکن پھر انہیں عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا تھا۔
بعد ازاں ان سے بھی یہ عہدہ واپس لے کر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر فواد چوہدری کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Leave a reply