بلال اظہر کیانی نے فواد چودھری کو "مفاد چودھری” کہتے ہوئے بے نقاب کر دیا
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو مفاد چودھری کہتے ہوئے بے نقاب کر دیا

بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفاد چودھری جن کا تعلق بدقسمتی سے میرے ضلع سے پے، میرے ضلع کے لوگ پڑھے لکھے پر امن ہیں لیکن آرٹی ایس ڈاؤں ہو تو مفاد چوھدری جیسے لوگ ہمارے اوپر مسلط ہوتے ہیں، اسکا پورا کیریئر ہے،کالا کوٹ پہنا تو وکالت دیکھیں، کسی وکلا برادری کی محفل میں چلے جائیں تو فواد کی شہرت اور انکی خدمات عام ہیں کہ کس طرح جب انکے چچا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے تو انہوں نے وکالت نامے بیچے، جب وہ ترجمان بنے تو انہوں نے ترجمانی بیچی، جہاں سے کرایہ مل رہا تھا وہاں سے لائن سن کر وہ لائن بولنا شروع کر دیتے تھے خواہ وہ مشرف ہو یا کوئی اور،سیاست کا آغاز بھی فواد چودھری نے مشرف کے دور سے کیا پھر پیپلزپارٹی میں آ گئے اور عمران خان کے خلاف باتیں کیں ،  ایک ہماری پارٹی رہ گئی ہے جس میں وہ نہیں آئے کوشش کی تھی انہوں نے لیکن ہماری پارٹی نے تسلیم نہیں کیا، فواد جب وزیر بنے تو انہوں نے وزارت بیچی، پی ٹی وی کو کس طرح نیلام کیا، اے سپورٹس کی جو ڈیل کی تھی،کس طریقے سے اپنے مفادات کے لئے اور جن کو فائدہ پہنچانا چاہ رہے تھے، انکے لئے کیسا کھیل کھیلا، مفاد چودھری نے ہمیشہ مفاد دیکھا ہے، انکا سارا کیریئر اسی مفاد پر رہا ہے .تبدیلی کے دعویدار بنتے ہیں کرپشن کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن انکی حقیقت کچھ اور ہے،

بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ حلقے میں کارکردگی دیکھیں تو کوئی حیثیت نہیں، سینئر وزیر حکومت میں رہے، ہم حلقے میں دکھا سکتے ہیں کہ کیا کام ہوئے، ایسے علاقے موجود ہیں جہاں ابھی بھی پانی نہیں آتا انکے حلقوں میں، ہم انکے جھوٹوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مسلسل جھوٹ بولنے کیلئے کرائے کے ترجمان رکھے ہوئے تھے، فواد چوہدری جیسے لوگوں کا سیاسی کیریئر ان کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، اگست تک حالات بہتر ہو جائیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، معیشت کو 2018ء کی سطح پر واپس لائیں گے

Shares: