عرب امارت کے سفیر فواد چوہدری کو ملنے آگئے. دوطرفہ تعلقات کومزید بہتر بنانے پر زور

0
69

اسلام آباد: پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات بہتر سے بہتر ہونے لگے.وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وفاقی دارالحکومت سے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری مختلف پروگرامز سے متعلق آگاہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان پورے ملک میں جدید معیار سے آراستہ ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے فواد چوہدری کی پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی شراکت داری سے پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مجوزہ بائیو ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح محمد بن زید سے کروانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا.اماراتی سفیر نے اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے شیخ محمد بن زید پاکستان آکر اس پارک کا افتتاح کریں

Leave a reply