وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس میں درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی ۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس کیوں لینا چاہتے ہیں ؟۔
فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت کب ہو گی ؟ اہم خبر
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت سے کہ اکہ اگر درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
عدالت کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر فیصلہ اگلی سماعت پر کیا جائے گا۔
مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے
واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں-
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .
فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے-