وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں بول پڑے-
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثئیت رکھتی ہے یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 15, 2021
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کی حدود میں لڑکی کے لڑکے کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر قدم اٹھاتے ہوئے لڑکی اور لڑکے دونوں ہی کو تعلیمی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر نکال دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اور لڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔
متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے-