الیکش کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی-

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں وزیرریلوے اعظم سواتی کے رشوت لینے کے الزامات پر سماعت ہوئی وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے-

ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں-

پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،آصف علی زرداری

وزیرریلوے اعظم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن با اختیار ہو الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی-

وزیرریلوے نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا ای ایم کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی ، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے-

شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کا اختیارکس کے پاس؟ مریم نے سچ بتا دیا

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی اور دونوں وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے-

بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں جو ہوا اسکی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے معذرت کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے جو نبھائی۔الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں –

واضح رہےکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھےاس سے قبل فواد چوہودری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جسے کمیشن کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

مہنگائی کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،کامران بنگش

Shares: