اسلام آباد :آپ ہی اپنی اداوں پہ ذراغورکریں ہم اگرعرض کریں گےتوشکایت ہوگی،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو "دکھ ہوا، توہین ہوگئی” کے بھاشن آجائیں گے۔
ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج سے متعلق پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئ کے بھاشن آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2021
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔
قاضی فائز عیسیٰ کی نظر۔۔۔۔ pic.twitter.com/LyJf2JArt0
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2021
فواد چوہدری نے مذکورہ جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔