تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو مشورہ دوں گا کہ آج کل وہ فارغ ہیں تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لیں،
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری پر کڑی تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا ہے، فواد چوہدری پی ٹی آئی کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنائیں،اور کہا کہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے، ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔
پیارے ڈبو، آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا ،شیر افضل مروت
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پیارے ڈبو:
میں نے آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا تھا، لیکن آپ کا ردعمل گھر میں آپ کی اور آپ کے والدین کی تربیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ میں اپنے کل کے ٹاک شوز میں آپ کی شرافت پر مزید روشنی ڈالوں گا۔
پیارے ڈبو:
میں نے آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا تھا، لیکن آپ کا ردعمل گھر میں آپ کی اور آپ کے والدین کی تربیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ میں اپنے کل کے ٹاک شوز میں آپ کی شرافت پر مزید روشنی ڈالوں گا۔— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) October 28, 2024
فواد چوہدری نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی کوششیں شروع کر دی ہیں تا ہم اس کا حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، فواد چوہدری مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے تھے، فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کارکنا ن نے بھی کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ایسے”لوٹے” کو پارٹی میں نہیں واپس لینا چاہئے،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی واپسی کے امکانات اس وقت تک کم ہیں جب تک پارٹی کی موجودہ قیادت ان کے کردار پر غور نہ کرے۔ سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے،قوی امکان ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی نہیں ہو سکے گی
غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو
فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟
نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی
جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود








