مبشرلقمان پرتشدد،کرتےہیں‌ فوادچوہدری کی مذمت ،وزیراعظم نےنوٹس نہ لیا توجوتوں سےکریں گےمرمت، صحافی تنظیموں کا شدید ردعمل

0
39

لاہور:مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی، فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہیں اگروزیراعظم نے نوٹس نہ لیا تو جوتوں سے مرمت کریں گے ،صحافی تنظیموں کا شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے فواد چوہدری کی بد اخلاقی کی شدید مذمت کی ہے ، ادھر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کے موقع پر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر تشدد کی بھرپور مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کے سنیئرصحافیوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پی ایف یو جے پی یو جے نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فواد چوہدری کی اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لیں اگر وزیر اعظم نے نوٹس نہ لیا تو ان کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی اس بد معاشی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اب فواد چوہدری کو اسی کے انداز میں جواب دیا جائے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ہر صحافی ہر کارکن مبشر لقمان ہے اور فواد چوہدری کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اگر فواد چوہدری اگر اس کھلی بدمعاشی سے باز نہ آیا تو اس کا استقبال ہر ایونٹ پر جوتوں سے کیا جائے گا. پی ایف یو جے، پی یو جے ہر سطح پر فواد چوہدری کے خلاف احتجاج کرے گی

Leave a reply