لاہور:پاکستان کی معاشی ، سیاسی صورت حال سے پریشان سینئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان مسائل کا شکار ہے تو دوسری طرف ان مسائل کے پیدا کرنے والے سیاستدان قوم کو گمراہ کررہےہیں ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے یہ حالات یکدم نہیں آئے بلکہ جب سے عمران خان نے حکومتی سنبھالی ہے اس وقت سے لیکرابتک خرابی کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں

 

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ آج کل پھر حریم شاہ بڑی متحرک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تواللہ تعالیٰ نے حریم شاہ کی شرارتوں سے بچا لیا ہے مگر اب ان کی باری ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جال میں پھنسانےکےلیے حریم شاہ کواستعمال کیا گیا ، اللہ کا شکر ہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ایسی کوئی تصاویر نہیں ہیں ورنہ یہ مجھے بھی بدنام کرتے

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عثمان بزدار اورکچھ دیگرلوگوں کے ذریعے مجھے پھنسانے کے چکروں میں تھے ،اس کے پیچھے اور بھی لوگ تھے جن میں جنرل فیض حمید تھے ،ان لوگوں نے مجھے پھسانے کی کوشش کی ،ان کا کہنا تھاکہ ایسے ہی محسن بیگ کے ساتھ زیادتی کی گئی اورپھران پرمقدمات درج کروانے کی کوشش کی گئی ہے

 

مبشرلقمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات وقت سے پہلے نہیں ہوں گے ،اگراب الیکشن کروائے جاتے ہیں تو چند ماہ بعد پھر انتخابات ہوں گے اس کے لیے پھر اتنے زیادہ اخراجات تو نہیں ہوسکتے ، اس لیے اب یہ انتظار کریں اور جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے عمران خان انتظار کریں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اب مزہ چکھیں‌

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے زمان پارک پر کارکنوں کوروک رکھا ہے اوران کوبڑے ہی خطرناک احکامات دے رکھے ہیں ، اگریہ کہا جائے کہ عمران خان نے ان کو کفن پہنا دیئے ہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا ،عمران خان اپنی گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنے کارکنوں کو قربان کرنا چاہتےہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے ، عمران خان نے پیپلزپارٹی پرالزامات لگا کران کے لیے خطرات پیدا کردیے ہیں یہ بندہ اس ملک کے لیے ایک خطرے سے کم نہین

Shares: