حریم شاہ کو دبئی میں "سہولیات” فراہم کرنیوالے بوعبداللہ کی عمران خان سے ملاقات

0
61
hareem

حریم شاہ، عمران خان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا،اہم شخصیات کو حریم شاہ کے ذریعے بدنام کروانے کی مذموم کوششیں آہستہ آہستہ بے نقاب ہونے لگیں،

عمران خان حکومت میں تحریک انصاف نے اپنے خلاف بولنے والوں اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو دبانے کے لئے پروجیکٹ حریم شاہ لانچ کیا مگر ناکامی ہوئی،حریم شاہ کی اپنی ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس ہوتی رہیں، اور اسے بدنامی کے سوا کچھ نہ ملا، حریم شاہ کو تحریک انصاف کی جانب سے ہی لانچ کیا گیا تھا ،وہ خود کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ عمران خان کی سپورٹر ہے اور پی ٹی آئی سے اسکا تعلق ہے، حریم شاہ کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ہی اٹھنا بیٹھنا تھا

حریم شاہ کا کردار ایک بار پھر خبروں میں اسلئے آیا کہ عرب امارات سے ڈاکٹر بو عبداللہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں اور انہوں نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ہے، بو عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بو عبداللہ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ عمران خان سے ملنا اعزاز کی بات ہے

ڈاکٹر بو عبداللہ کاروباری شخصیت ہیں، ٹویٹر پر اپنی پروفائل میں انہوں نے خود کو چیئرمین بو عبداللہ گروپ لکھا ہوا ہے، حریم شاہ جب عرب امارات جاتی تھیں تو بوعبداللہ کے پاس ٹھہرتی تھیں، حریم شاہ کی بوعبداللہ کے ہمراہ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق بوعبداللہ کے پاس ٹھہرانے کا انتظام عمران خان اور انکی کابینہ کرتی تھی، حریم شاہ کے یو اے ای میں قیام و طعام کے اخراجات مبینہ طور پر عمران خان کے کہنے پر بو عبداللہ ہی برادشت کرتے تھے، ڈاکٹر بو عبداللہ نے لاہور میں عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بھی مبینہ طور پر حریم شاہ کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کا تذکرہ کیا ، بو عبداللہ..جن کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اور حریم شاہ کے میزبان تھے انکا ایک وقت میں سوشل میڈیا پر نام "حریم بوعبداللہ” تھا، حریم شاہ نے 2020 میں ایک پوسٹ لگائی جس میں حریم بو عبداللہ لکھا، حریم شاہ کی جب دبئی میں قیام کی تصویریں سامنے آئی تھیں تو اسوقت یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ حریم شاہ کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے، اب حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے اور تمام مہرے بے نقاب ہو رہے ہیں.

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی سربراہی میں ہر ممکن کوشش کی کہ تحریک انصاف کے خلاف بات کرنیوالوں کو حریم شاہ کے ذریعے بدنام کیا جائے مگر انہیں کامیابی نہیں ملی،

hareembuabdullah

hareem

hareem

hareem

hareem

Leave a reply