فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کو کھری کھری سنائی ہیں

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں ، صحافی عزیز میمن کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، صحافیوں کے تحفظ کا بل کی اپوزیشن مکمل حمایت کرتی ہے میں نے وزیر کا نام نہیں لیا مگر انہوں نے میرا  لے لیا،صحافی عزیر میمن کا نام لیاگیا ،ان کے اہل خانہ کو امداد دے دی گئی  وفاقی وزیر فواد چودھری نے جس بل کی بات کی وہ ذیلی کمیٹی میں ہے،وفاقی وزیر فواد چودھری کو مشورہ ہے، وزارت پر پروپیگنڈا نام رکھ دیں

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہیں لوگ پہلے ہی گھبراتے تھے کہ بچیوں کی شادی کرنی ہے اور سونا چاندی کتنا مہنگا ہے انہوں نے اس پر بھی 15فیصد ٹیکس عائد کر دیا عمران خان گھر سے چھلانگیں لگا کر بھاگا تھا،عمران خان ایسے ہی ملک چھوڑ کر بھاگے گا، پی ٹی آئی کے بیانات کی وجہ سے ملک مشکل کا شکار ہو رہا ہے، عمران خان بتائیں کیا کرپشن کر رہے ہیں کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے؟عوام بجٹ دشمن میں عوام کے لئے صرف مہنگائی ہے،حکومت گردشی قرضہ 2 عشاریہ 3 کھرب سے بڑھا چکا ہے،

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

Shares: