ساوتھ ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا فواد چوہدری نے اعلان کر دیا.
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ چئیرمین نیب نے بھی پریس کانفرنس کی ہے اور اپنے ادارے کا موقف بیان کیا.ہم نے تصویری ریلیز کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوادر اور پانی میں چاند نظر آیا تھا. پاکستان کے باشعور طبقے کو کہنا چاہتا ہوں کہ عقل اور علم پاکستان کو آگے لے کر جا رہا ہے. 80 کی دہائی سے ہم ایسے لوگوں میں پھنسے ہیں جن کا عقل اور شعور سے کوئی تعلق نہیں. اگر مشین سے چاند نہیں دیکھ سکتے تو پھر عینک سے بھی چاند نہیں دیکھا جا سکتا ہے. آسی برس کے بابوں نے کی بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیتے.
: صفر کے معاملے میں رویت ہلال کمیٹی نے غلط تاریخ کا اعلان کیا
جہلم میں ساوتھ ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں.ایک ہم نے بیٹری ریسرچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا جو پاکستان اپنی بیٹری بنائے گا: ہو سکتا ہے کہ اگلے چند برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہو جائی
پنجاب کو وارننگ جاری کی ہے کہ لاہور میں ہر سال ایک میٹر پانی نیچے جا رہا ہے. ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کو واٹر ریسارج سکیم لانے کے لئے کہا ہے ویسٹ ٹو انرجی کے لئے سکیمیں لا رہے ہیں اپنا کچن ویسٹ اور دیگر سے گیس بنائیں اور گھر میں استعمال کریں.
فواد چوہدری نے کہا پاکستان میں ڈرونز پر جو پابندی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے بات کی ہے کیونکہ اس کا استعمال زراعت کے لئے اب ضروری ہے.: گورنمنٹ سکولز کے اندر سائنسی علوم کو فروغ دیں گے.
میں دیکھ رہا ہوں کہ مارچرز لائن آف کنٹرول کراس کرنا چاہتے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ دہلی کی لائن کو فولو نہیں کرتے تھے وہ پہلے ہی جیل میں ہیں. مودی کو کشمیر میں ایک کونسلر لیول کے بندے کی سپورٹ حاصل نہیں ہے. پرائم منسٹر کشمیر کے لئے کام کر رہے ہیں ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے.امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ایل او سی کراس کرنے کا مطلب کہ ہم وار زون میں داخل ہو جائیں گے.
وفاقی وزیر نےکہا کہ اقوام متحدہ کو اب عملی اقدامات کرنے ہوں گے. سری لنکن ٹیم پاکستان لا دورہ کر رہے ہیں زیادہ کراوڈ آنا چاہتے
برطانوی جوڑا پاکستان آ رہا ہے اس سے مزید مثبت تاثر بہتر ہو گا.؛ ہمارا روپیہ مستحکم ہو گیا اسحاق ڈار نے آخری برس روپے کو مستحکم رکھنے کے لئے سو ارب خرچ کیا تھا.: مولانا فضل الرحمن نے جو مارچ کیا
مولانا کا نئے الیکشن سے کونسا تعلق ہے کیونکہ وہ 60 سیٹوں سے زائد الیکشن نہیں لڑتے.مسلم لیگ نواز اور پی پی پی مولانا فضل الرحمن کو سپانسر کر رہے ہیں مولانا کو تاکہ انتشار پھیلے اور وہ بہتر بارگین کر سکیں. پلی بارگین کے بغیر جیل سے رہائی چاہتے ہیں اس لئے نواز شریف اور زرداری مولانا فضل الرحمن کو شطرنج کے پیادے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.