فواد حسن فواد کی ضمانت پر نیب نے اٹھایا اہم قدم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :ذرائع کے مطابق نیب فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت کی منسوخی کیلئے فوری طور پر اپیل کرے گا۔ اس کیلئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

واضح‌رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرلی،فوادحسن فواد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری تھے

فوادحسن فواد کو10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی گئی، فواد حسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وزرات قانون وانصاف,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

فواد حسن فواد نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سےگرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے،شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں،

یاد رہے نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی جبکہ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم اب ان کی نئی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

Shares: