فواد خان ہی ہیں جو مجھے آج بھی بہت پسند ہیں ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

باغی ٹی وی : ماڈل اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ اداکار ہ سے ایک سوال پوچھا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس پر ایمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اقرا عزیز سے ملتی ہوں اُن کا ملنے کا انداز مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہ جب بھی ملتی ہیں چیختی ہوئی ملتی ہیں۔

ایمن خان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں کون سی ایسی مشہور شخصیت ہیں جو انہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھیں۔ اس سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

ایمن خان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو۔ اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے اپنے شوہر منیب کا نام لیا اور کہا کہ منیب بٹ نے مجھے ڈرامہ ’باندی‘ میں بہت تنگ کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لڑکے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

Comments are closed.