دنیا بھر میں مقبولیت رکھنے والے اداکار فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کالا رنگ اس لئے پہنتا ہوں کیونکہ اس میں انسان زرا پتلا لگتا ہے. میں نے چونکہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کرنے کے لئے بہت زیادہ وزن بڑھایا تھا لہذا ابھی تک میں اپنے وزن کو کنٹرول نہیں کر سکا. اس لئے میں شلوار قمیض زیب تن کرتا ہوں اور کالے رنگ میں انسان پتلا لگتا ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہےکہ کالا رنگ ہی پہن لوں. اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو جتنی پذیرائی لوگوں نے دی ہے میں اس کے لئے شکر گزار ہوں. انہوں نے کہا کہ منی
بیک گارنٹی ہر لھاظ سے ایک مختلف فلم ہے شائقین کو ضرور پسند آئیگی. یاد رہے کہ فواد خان کو ڈرامہ سیریل ہمسفر سے کامیابی ملی تھی اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آج فواد خان کا شمار پاکستان اور بھارت کے نمبر ون آرٹسٹوں میں ہوتا ہے. فواد خان نے منی بیک گارنٹی میں مزاحیہ کردار کیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ فواد خان شائقین کی منی نیک گارنٹی کو کتنی پذیرائی دیتے ہیں.