فواد خان جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جت میں جو مولا جٹ کا کردار کیا ہے وہ 1979 میں بنی فلم مولا جٹ کے کردار مولا جٹ سے متاثر ہے . آج سے 43 سال قبل ریلیز ہوئی فلم میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا تھا لیکن جدید دور کے مولا جٹ فواد خان ہیں. فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انڑویو میں کہا ہے کہ سلطان راہی فن کے بادشاہ تھے اور ان کا جو فن ہے میں اسکو بالکل بھی نہیں چھو سکتا. مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے میں نے خاص قسم کی تیاری نہیں کی تھی میری تیاری محدود قسم کی تھی. پرانی مولا جٹ میں نے پوری نہیں دیکھی ہوئی تھی کچھ
کچھ سینز میں نے دیکھے تھے. سلطان راہی نے جس مہارت سے مولا جٹ کا کردار کیا ویسا کرنا میرے لئے تو ناممکن تھا اس لئے میں نے جگاڑ نکالی اور جدید دور کے مولا جٹ کے کردار کو کیا. اب کیسا کیا یہ تو آپ سب دیکھ کر ہی بتائیں گے. میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں. میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتا ہوں تو اس کے بعد میں صرف آڈینز کے ری ایکشن کا منتظر ہوتا ہوں. اب دیکھتے ہیں کہ نئے دور کی مولا جٹ شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ بلال لاشاری نے اچھا کام کیا ہے شائقین مایوس نہیں ہوں گے.