فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

0
102

ممبئی: ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ کی مشہور جوڑی فواد خان اور صنم سعید تقریباً 9 سا ل بعد بھارتی ویب سیریز میں اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گے۔

باغی ٹی وی : عمیرہ احمد کی تحریر ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ 2012 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری سلطانہ صدیقی نے دی تھی ڈرامے میں فواد خان اور صنم سعید کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا یہ ڈراما 2014 میں بھارتی چینل زی زندگی پر بھی دکھایا گیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا جبکہ کئی بھارتی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بھی اس ڈرامے کو پسند کیا تھا۔

عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری


بھارت میں بے تحاشہ مقبولیت کے بعد صنم سعید اور فواد خان اب ایک بار پھر بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 کے لیے تیار ہونے والی ویب سیریز میں نظر آئیں گے بھارتی چینل زندگی کے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ سے فواد خان اور صنم سعید کے نئے آنے والے ڈرامے کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی دونوں کی اپنے کرداروں میں خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔


حالانکہ اس ویب سیریز کا ابھی تک نام منظرعام پر نہیں آیا ہےٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کی اس کی پروڈیوسر شیلجا کیجروال ہوں گی جبکہ ہدایت کاری پاکستانی فلم ڈائیریکٹر عاصم عباسی دیں گے، جنہوں نے اس سے قبل ویب سیریز’’چڑیلز‘‘ کی ہدایات بھی دی تھیں-

دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان

فواد خان اور صنم عسید کے اس پراجیکٹ کو ”زندگی مل کے جئیں گے” کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیم کے مطابق رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کی شوٹنگ پاکستانی علاقے وادی ہنزہ میں شروع ہوچکی ہے سیریز کا تھیم محبت اور خاندان ہے۔ اس میں دنیا کی تلخ حقیقتوں اور خیالی دنیا کی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔

ویب سیریز میں فواد خان ایک ایسے والد کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنے بچے کو اکیلے ہی پالتا ہے اور اپنے پاس موجود چیز کو کھونے کے احساس جرم میں جیتا ہے فواد خان کے ہمراہ اداکارہ صنم سعید مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

اداکار فواد خان نے ویب سیریز کی کہانی پر بات کرتے ہوئے زندگی نیٹ ورک کی جانب سے لیے گئے بولڈ اور جرات مندانہ فیصلے کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے زی 5 پر ہی پاکستان کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز ”دھوپ کی دیوار” نشر کی جا چکی ہے-

سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

Leave a reply