اداکار فواد خان نے ھال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت نام کمایا ہے انہوں نے بہت سارے لوگوں‌کو مقابلے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا بلکہ یہ کہوں گا کہ وسیم اکرم جیسے اپنی فیلڈ میں بہت سے لوگوں‌کو کھا گئے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایکٹنگ کی دنیا میں بھی ایسا نہ ہوجائے.فواد خان نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے وہ بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ ایک اچھے پروفیشنل بھی ہیں. ساتھ ہی ساتھ فواد خان نے اپنے بھارتی مداحوں کا بھی

شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے، جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. پاکستان سمیت دنیا بھر میں میرے جہاں جہاں پرستار ہیں میں ان کی محبتوں کا مشکور ہوں جب یہ میرے کام کو سراہتے ہیں تو میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے اور اپنے ایکٹر ہونے کا احساس ہوتا ہے. فواد خان نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو پذیرائی ملنے پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. امید ہے کہ مداحوں کی محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا.

Shares: