فواد خان اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

0
56

لاکھوں دلوں کی دھڑکن فواد خان جو ایک عرصہ سے بڑی اور چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہے انہوں نے اپنے کسی آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں تو اعلان نہیں کیا لیکن ایک اور خوشخبری ضرور شئیر کی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جنوب مشرقی ایشیاءکے ممالک کے خیر سگالی سفیر مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔یقینا ان کے مداحوں کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

یادرہے کہ فواد خان ایک عرصے کہیں نظر نہیں آتے نہ ہی وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی موجود ہوتے ہیں ۔ یہاں تک کہ چھوٹی سکرین جوان کی وجہ شہرت ہے جہاں سے ان کی شہرت بھارت تک جا پہنچی وہاں بھی وہ کچھ نہیں کررہے لیکن رپورٹس ہیں کہ اس سال ان کی فلم ”مولا جٹ“ ریلیز ہو نے جا رہی ہے ۔مولا جٹ کی ریلیز پہلے تنازعات کا شکار رہی پھر کورونا کی وجہ سے رک گئی اب جب فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں تو اس فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اسی سال فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر بھی ریلیز کئے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں فلمیں اس سال بھی ریلیز ہوتی ہیں یا نہیں ۔فواد خان کے پرستار ان کو چھوٹی یا بڑی سکرین پر دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔

فواد خان کو جتنی پذیرائی پاکستان میں ملی اس سے کہیں زیادہ بھارت میں ملی. بھارت میں نامور فلمی شخصیات ان کی مداح ہیں جن میں‌انیل کپور اور سونم کپور کے نام قابل زکر ہیں.

Leave a reply