پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھنے والے اداکار فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ عید پر ایک ساتھ بہت ساری فلمیں ریلیز کرنا کسی طور بھی حوصلہ افزاء بات نہیں ہے. ایسا نہیںہونا چاہیے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے. تمام پرڈیوسرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کرکے باری باری فلم ریلیز کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے اور فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان کی بات کو بڑھاتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھے منی بیک گارنٹی کے پرڈیوسر شایان خان نے کہا
کہ ہم نے ستمبر 2020 میں منی بیک کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ عمارا حکمت اور بلال لاشاری فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے جا رہے ہیں لہذا ہم نے اپنی فلم ریلیز کرنے کا آئیڈیا موخر کر دیا. ایسے ہی باقی پرڈیوسرز کو دیکھنا چاہیے کہ کون کس موقع پر فلم ریلیز کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو ہم عید الفطر پر ریلیز کرنے کے لئے انائونس کر چکے تھے ہم پیچھے نہیںہٹ سکتے تھے لیکن جنہوں نے عین ٹائم پر یہ فیصلہ کیا وہ اپنی فلم کی نمائش آگے لیجا سکتے تھے.