فواد چودھری مفتی منیب کی بجائے ان سے لڑیں جنہوں نے وزارت اطلاعات سے باہر نکالا

0
45

لاہور :فواد چودھری مفتی منیب کی بجائے ان سے لڑیں جنہوں نے وزارت اطلاعات سے باہر نکالا،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری کی طرف سے عید کی ادائیگی کے وقت کو متنازعہ بنانے پراس وقت ہر طرف سے سخت ردعمل آرہا ہے ، لیکن اس دوران ایک اہم انکشاف بھی ہوا ہے ،

 

 

ذرائع کے مطابق صحافی فیض اللہ خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چوہدری سے کہا ہےکہ جس طرح وہ کمیٹی کے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہےکہ آپ کو ویسے ہی کمیٹی سے حسد اوردشمنی ہے

 

 

 

فیض اللہ کہتے ہیں  کہ میری فواد چوہدری سے درخواست ہے کہ وہ کمیٹی کو کام کرنے دے ، مفتی منیب کو نیچا دکھاتے دکھاتے اپنی قدروں کو نیچا نہ دکھادیں ،

 

 

فیض اللہ خان کہتے ہیں کہ چوہدری صاحب آپ سے وزارت مفتی منیب نے نہیں چھینی بلکہ وہ وزارت بھی آپ کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے آپ کے ہاتھ سے گئی

Leave a reply